Main Site aawsat.com/urdu

"داعش" کی موصل کا نقصان پورا کرنے کے لئے دیر الزور پر چڑھائی - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: اتوار, 15 جنوری, 2017
0

"داعش” کی موصل کا نقصان پورا کرنے کے لئے دیر الزور پر چڑھائی

1484419880030523400

کل ادلب کے ایک گاؤں پر شامی حکومتی طیاروں کی بمباری کے باعث ہونے والی تباہی کا منظر (غیتی)

 

بيروت: يوسف دياب اور كارولين عاكوم – انقرہ: سعيد عبد الرازق

      کل تنظیم داعش نے شام کے مشرقی شہر دیر الزور پر چڑھائی کی اور اس پر حملہ کر دیا۔ یہ علاقہ ایک سال سے اس کے لئے سخت ترین رہا، تاہم شہر کے اندر حکومت کے ہاتھوں سے بچ جانے والے حصوں اور فوجی ائیر بیس پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی، جو کہ شمالی عراق میں موصل کا نقصان پورا کرنے کی خاطر ہے۔

      شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ نے کہا کہ "شامی حکومت اور جنگجو (داعش) کے مابین "الجبیلہ، الرشدیہ، الصناعہ، الموظفین، العمال، الرصافہ اور بغیلیہ کے محلوں میں  شدید جھڑپیں جاری ہیں، اس کے علاوہ دیر الزور فوجی ائیر بیس اور برگیڈ 137 کے ارد گرد کے علاقوں میں بھی شدید جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران دونوں جانب سے کل 35 افراد جان بحق ہو گئے”۔

      اسٹریٹجک فوجی ماہر برگیڈیئر خلیل حلو نے وضاحت کرتے ہوئے "الشرق الاوسط” سے کہا کہ "دیر الزور کا علاقہ تنظیم داعش کے لئے ایک اسٹریٹیجک مقام بن چکا ہے کیونکہ یہ انکے ہاتھوں سے نکلنے والے علاقے موصل کا متبادل دارالحکومت ہوگا۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>