دہشت گردی کی فہرست میں ایرانی "پاسداران” کو شامل کرنے کی ایک امریکی کوشش

امریکی کانگریس کی حالیہ میٹنگ کا ایک منظر
واشنگٹن: منیر ماؤری
واقف امریکی ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ریپبلکن سینیٹرز ٹیڈ کروز اور جم انہاو ایک ایسا قانونی مسودہ پیش کرنے والے ہیں جس میں امریکی وزارت خارجہ کو اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ وہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دنیا کی سلامتی کے لئے خطرہ بننے والی ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے اور امریکی پارلیمنٹ کے نمائندگان کے اتفاق رائے سے ایک قانون بھی بنایا جائے پھر اس کے ذریعہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنائی کا محاسبہ کیا جائے اور پاسداران انقلاب اور سپاه قدس کو امریکی مفادات کے لئے خطرہ بننے والی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شمار کیا جائے۔
کروز کے ایک قریبی ذرائع کے ذریعہ اس بات کا علم ہوا ہے کہ سینیٹر فی الحال ایک ایسے قانون کے مسودہ پر غور وفکر کر رہے ہیں جس کے ذریعہ امریکی وزارت خارجہ کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ یمن کی "انصار اللہ” نامی تحریک کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرے اور باد رہے کہ اس مذکورہ تحریک کو میڈیا میں حوثی جماعت کے طور پر جانا جاتا ہے۔
«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،
More Posts - Website - Twitter - Facebook
متعلقہ خبریں
شام میں پرامن علاقہ کے سلسلہ میں امریکہ اور ترکی کے مذاکرات ناکام
واشنگٹن کی طرف سے تہران پر لگائی گئی پابندیوں کو پامال کرنے والوں کو دھمکی
اپوزیشن کی طرف سے اسطنبول کے انتخاب کا وعدہ اور مغربی ممالک میں بے چینی
داعش کی طرف سے سریلنکا کے حملوں کا اقبال جرم اور دو بھائی اس حملہ کے ماسٹر مائنڈ
تہران کے خلاف پابندیوں کے سلسلہ میں خلیجی تائید اور ہرمز بند کرنے کی تردید