اسد نظام کے قلعہ میں ایک خودکش حملہ

کل شامی باشندے لاذقیہ گورنریٹ کے جنوبی شہر جبلہ میں ایک کار بم دھماکہ کی جگہ کا معائنہ کرتے ہویے
لندن: عادل امام سالمی
انسانی حقوق کے شامی مبصر کے ذریعہ اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ کل لاذقیہ نامی گورنریٹ کے جنوب میں شامی ساحل پر واقع جبلہ نامی شہر کے میونسپل اسٹیڈیم کے نزدیک ایک خودکش کار بم دھماکہ میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں آٹھ شہری ہیں اور باد رہے کہ جبلہ نامی شہر میں اکثریت علویوں کی ہے اور بشار الاسد کے خاندان کا تعلق لاذقیہ نامی گورنریٹ سے ہے۔
خطے میں سخت رکاوٹوں کی وجہ سے کل شام تک اس بات کا علم نہیں ہو سکا تھا کہ تمام ہلاک شدگان شہری ہیں یا ان میں فوج کے اہلکار بھی ہیں۔
ایک سینئر طبی اہلکار غسان فندی نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا ہے کہ امدادی کاروائی جاری ہے جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے اور اسی طرح دسیوں زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کرنے کا بھی امکان ہے۔
سرکاری ٹیلی ویژن نے موقعۂ واردات کی چند ویڈیو کلپس نشر کی ہے جن میں ایک جلتی ہوئی گاڑی سے بھڑکتی ہوئی آگ اور سیاہ دھوئیں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح زمین پر خون کے داغ اور ایک تنگ راستہ میں نقصان زدہ گاڑیوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جس کے دونوں جانب دکانوں کی کثرت ہے۔