Main Site aawsat.com/urdu

ازمر میں ایک دوسرا کار بم دھماکہ اور استنبول کے حملہ آور کا تعلق اویغور سے - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 6 جنوری, 2017
0

ازمر میں ایک دوسرا کار بم دھماکہ اور استنبول کے حملہ آور کا تعلق اویغور سے

1

کل ترکی کے ازمرک علاقہ مںل ایک عدالت کے باہر ہوئے بم دھماکہ کا منظر جس مںو دو حملہ آوروں کے ہلاک ہونے، ایک پولسی اہلکار اور ایک شہری کے شہید ہونے کی اطلاع ہے

انقرہ: سعید عبد الرازق

        ترکی کے ازمیر کے علاقہ میں ایک نیا دہشت گردانہ حملہ ہوا جبکہ ترکی حکومت ابھی تک استنبول میں واقع "رینا”  کلب پر ہوئے مسلح دہشت گردانہ حملہ کی  تحقیقات کر رہی ہے۔

        2017 کے ابتدائی گھنٹے میں ترکی کو ہلا کر رکھ دینے والے  استنبول کے خونریز حملہ کے صرف چار دن کے بعد ہی مغربی ترکی کے ازمیر علاقہ میں کل ایک نیا دھماکہ مختلف انداز  سے ہوا جس میں کار بم، گرینیڈ اور کلاشنکوف کا استعمال کیا گیا ہے لیکن سیکورٹی فورسز کی مداخلت سے ایک دوسرے قتل عام کو روکا گیا ہے اور اس حملہ میں ایک پولیس اہلکار کے شہید ہونے، ایک دہشت گرد کے ہلاک ہونے  اور سات لوگوں کے زخمی ہونے  کی اطلاع ہے۔

        نائب وزیر اعظم ویسی کائناک نے ازمیر کے موقعۂ واردات پر  پائے جانے والے ہتھیاروں کی مقدار کو دیکھتے ہویے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ منصوبہ بہت بڑا تھا اور یہ کار بم ایک ہی نہیں تھا کیونکہ انٹلیجنس نے اس کے علاوہ ایک دوسرے کار بم کو اڑایا بھی ہے۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>