Main Site aawsat.com/urdu

خامنائی کے دفتر کے قریب فضاء میں منڈلاتے ہوئے ڈرون جہاز کی وجہ سے تہران میں تشویش - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: ہفتہ, 24 دسمبر, 2016
0

خامنائی کے دفتر کے قریب فضاء میں منڈلاتے ہوئے ڈرون جہاز کی وجہ سے تہران میں تشویش

222

کل روحانی بشکیک میں قرغیزی صدر سے ملاقات کرتے ہوئے

لندن: الشرق الاوسط”

       کل ایرانی رہبر اعلی علی خامنائی کے دفتر کے قریب ایک ڈرون جہاز کے پہنچنے کی وجہ سےتہران میں حکمرانوں کی تشویشیں بڑھ گئیں۔

       پاستور نامی اسٹریٹجک علاقہ کے قریب ہوتے ہی جہاز پر زبردست آتش زنی کی گئی پھر اسے ایئر ڈیفنس کے ذریعہ گراد یا گیا  اور یاد رہے کہ اسی علاقہ میں رہبر اعلی خامنائی کا  دفتر بھی ہے۔

       لیکن بعد میں یہ بات ظاہر ہوئی کہ جہاز کا تعلق فلم کے عملہ سے تھا اور ایک دستاویزی فلم کے لئے چند فوٹیج  لے رہا تھا۔

       تہران کے سیکورٹی امور کے نائب گورنر محسن ہمدانی نے کہا سرکاری ٹیلی ویژن کا عملہ نماز جمعہ کی فلم بنا رہا تھا لیکن ان کو فضائی حدود میں پرواز کی پابندی کے بارے میں علم نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دارالحکومت کے مرکز میں جہاز  مارچ  نے "نو فلائی زون”  کا احترام نہیں کیا۔

       تہران کے مرکزی حصہ میں واقع پاستور سٹریٹ میں سخت سیکورٹی رہتی ہے کیونکہ اس علاقہ میں اہم سرکاری ادارے ہیں۔ یعنی یہاں ایران کے صدر کا دفتر، ماہرین اور قانونی تحفظ کی کونسل، قومی سلامتی کی سپریم کونسل اور پاسداران انقلاب انٹیلی جنس سینٹر کی قیادت واقع ہے۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>