Main Site aawsat.com/urdu

ٹرمپ کی طرف سے وزیر ماحولیات کی نامزدگی پر مخالفین کے مابین غصہ کی لہر - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 9 دسمبر, 2016
0

ٹرمپ کی طرف سے وزیر ماحولیات کی نامزدگی پر مخالفین کے مابین غصہ کی لہر

%d9%b9%d8%b1%d9%85%d9%be

اگلے ماہ ڈونالڈ ٹرمپ کو صدارت کی حوالگی کی تقریب کے لئے تعمیراتی کارکن کانگریس کی باہری صحن کو تیار کرتے ہوئے(رائٹرز)

واشنگٹن: "الشرق الاوسط"

      کل نو منتخب امریکی صدر ڈونا لڈ ٹرمپ نے گلوبل وارمنگ کے روک تھام کی کوششوں کے مخالف "اسکاٹ پروئیٹ” کو ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کا صدر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

      ٹرمپ نے "اسکاٹ پروئیٹ” کو اس عہدہ کے لئے نامزد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ عرصۂ دراز سے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے ٹیکس دہندگان کی رقم کو کنٹرول سے باہر مخالف توانائی کے ایجنڈے پر خرچ کیا ہے جس کی وجہ سے روزگار کے لاکھوں مواقع ہاتھ سے نکل گئے، ہمارے پر اعتماد کسانوں کی کوششیں ضائع ہو گئیں اوربہت سے مفادات اور دیگر صنعتوں کو حاصل نہیں کیا جا سکا۔

      انہوں نے مزید کہا کہ "پروئیٹ” اس رجحان کو بدلیں گے، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کو اس کے بنیادی مقصد کی طرف بحال کریں گے اور یاد رہے کہ اس کا بنیادی مقصد صاف ہوا اور پانی کی حفاظت ہے۔

      ٹرمپ کے اس انتخاب کی وجہ سے ان کے مخالفین کے مابین غصہ کی لہر دوڑ چکی ہے اور ان مخالفین کا یہ کہنا ہے کہ پروئیٹ کا شمار ماحول کی حمایت کرنے والوں میں نہیں ہے،انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اوکلاہاما کی ریاست کے پراسیکیوٹر ہونے کے دور میں انہوں نے اپنا زیادہ  وقت اس ایجنسی کی سرگرمیوں کے درپہ ہونے میں خرچ  کیا ہے جس کی صدارت کے لئے ٹرمپ نے ان کو نامزد کیا ہے۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>